تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:14

کابل:قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف طلباءکا مظاہرہ

اے آر وائی - کابل : امریکی پادری کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف افغانستان میں جاری احتجاج کے پانچویں روز کابل یو نیورسٹی کے طلبا نے مظاہرہ کیا۔



کابل یونیورسٹی میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے اس موقع پر دین کی حفاظت کے لیے متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ قرآن کی بے حرمتی کیخلاف افغانستان میں کئی پرتشدد مظاہروں کے بعد یہ پر امن مظاہرہ تھا۔ ادھر کنڑ میں علما کونسل کا کہنا ہے کہ وہ مذمتی اجتماع منعقدکر یں گے۔ قندھار میں ہفتے اور اتوار کے روز ہونے والے مظاہروں میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.