5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 22:3
یمن:صدرکے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپ،تین افراد ہلاک
اے آر وائی - صنعاء : یمن میں صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپ میں تین افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت صنعا میں جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب صدر کے مخالفین نے اپنے کیمپوں سے جنرل علی محسن کے کیمپ کی جانب مارچ شروع کیا۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کس نے شروع کی۔ یمن کی وزارت دفاع کے مطابق فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب صدر کے حامی قبائلی آرمی جنرل کے کیمپ میں مصالحت کیلئے جارہے تھے۔