5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 22:5
امریکہ:جنوبی ریاستوں میں طوفانِ بادو باراں، آٹھ افراد ہلاک
اے آر وائی - جارجیا: امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں شدید طوفان اور بارشوں نے تباہی مچادی۔ مکانات منہدم ہونے اور بجلی کے کھمبے گرنے سے آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق ریاست جارجیا، ٹینیسی اور مسی سیپی میں طوفان باد وباراں سے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ مختلف مقامات پر درخت گرنے سے سڑکیں بندہوگئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریاست جارجیا میں چھ اور ٹینیسی اور مسی سیپی میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔