تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:47

برطانوی اخبارنیوزآف دی ورلڈ کاچیف رپورٹراورسابق ایڈیٹرگرفتار

اے آر وائی - لندن: لندن پولیس نے ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیات کی ٹیلی فون کالز ٹیپ کرنے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں برطانوی اخبار نیوز آف دی ورلڈ کے چیف رپورٹر اور سابق نیوز ایڈیٹر کو گرفتار کرلیا۔



برطانوی اخبارکےچیف رپورٹ نیئول تھرل بیک اور سابق نیوز ایڈیٹر ایڈمنڈیسن کو پولیس اسٹیشن میں بلا کر الزامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور تحقیقات کی گئی جس کے بعد دونوں ملزمان کو ستمبر تک ضمانت پر رہا کردیا گیا۔



برطانیہ کے بدنام زمانہ اخبار نیوز آف دی ورلڈ کے خلاف پولیس کے ریکارڈ میں متعدد شکایات درج ہیں جن میں بلیک میل کے الزامات بھی شامل ہیں یہی وہ اخبار ہے جس نے منصوبہ بندی کے تحت پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے خلاف مواد دنیا بھر میں پھیلایا تھا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.