6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:6
پورٹ سوڈان: گاڑی پرنامعلوم جہاز کی بمباری، دو افراد ہلاک
اے آر وائی - خرطوم : سوڈان کے ساحلی شہر پورٹ سوڈان میں ایک گاڑی پر نامعلوم جہاز کی بمباری سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
سوڈانی پارلیمنٹ کےاسپیکر نے برطانوی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ جہاز بحیرہ احمر کی جانب سے آیا تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ جہاز کا تعلق کس ملک یا کس سے تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ علاقے میں تین دھماکوں کی آواز سنائی دی گئی جب لوگ عمارتوں سے باہر نکلے تو دو اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر واپس جاتے دکھائی دیے۔