6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:9
ڈیموکریٹک اورریپبلکن پارٹی کےدرمیان بجٹ اختلافات دورنہ ہوسکے
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکا میں صدر اوباما اور ری پبلکن ارکین کانگریس کے بجٹ پر اختلافات دور نہ ہو سکے صدر اوباما نے ری پبلکن ارکین پر زور دیا ہے کہ وہ بجٹ میں وفاقی منصوبوں کے لیے کٹوتی پر اصرار ترک کردیں۔
امریکی کانگریس میں بجٹ کمیٹی کے چیرمین ریپبلکن پال ریان نے کہا کہ حالیہ بجٹ امریکیوں ی ترقی اور بہبود کا راستہ ہے اس بجٹ کو آج بحث کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔
یہ بجٹ امریکا کے مستقبل اور امریکی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ریپبلکن پارٹی کے عزم کا مظہر ہے رپبلکن پارٹی نے موجودہ بجٹ میں غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کے وفاقی حکومت کو بجٹ میں بڑے پیمانے پر ٹیکس کٹوتی کی تجویز دی ہے۔
تاہم امریکی صدراوباما اور ڈیموکریٹ ارکان کا اصرار ہے کہ ملک کی موجودہ مالیاتی صورتحال پر مفاہمت کا راستہ اختیار کیا جائے۔
ماہرین نےخطرہ ظاہرکیا ہےکہ فریقین کےدرمیان ثالثی کا راستہ نہ نکلنےکی صورت میں امریکی اداروں میں کام بند ہو جانے کا خطرہ ہے۔