6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:33
جاپان کا جوہری مواد سمندر میں تلف کرنے کے اقدام کا دفاع
اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان نے بحر الکاہل میں جوہری مواد تلف کرنے کے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ اس بارے میں بین الاقوامی برادری کو مکمل طور پر آگاہ رکھا جائے گا۔
جاپانی وزیرخارجہ ماٹسوموٹو نے ٹوکیو میں غیرملکی سفیروں سے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوکو شیما ایٹمی پلانٹ سے خارج ہونے والے جوہری مواد کو بحرالکاہل میں تلف کرنے کا عمل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔
جاپانی وزیرخارجہ نے کہا کہ اس حوالے سے پڑوسی ممالک کی تشویش پر جاپان کو افسوس ہے اس سےپہلےجنوبی کوریا اورروس نے فوکوشیما ایٹمی پلانٹ سے خارج ہونے والے جوہری مواد کو سمندر میں ڈالنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔