تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:42

بان کی مون کا قرآن پاک کی بے حرمتی پر اظہار مذمت

اے آر وائی - نیویارک : امریکی پادری کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اظہار مذمت کیا ہے۔



نیویارک میں اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بین المذاہب ہم آہنگی،احترام اور برداشت کی کوششوں کو پامال کرنے کی سازش ہے۔ اس قسم کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ بان کی مون نے او آئی سی کے وفد کو یقین دلایا کہ اقوام متحدھ کی مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کی کوششیں جاری رہیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.