تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:1

لیبیا کی حکومت نے باغیوں کو مذاکرات کی پیشکش کردی

اے آر وائی - طرابلس : لیبیا کی حکومت نے کرنل قذافی کی برطرفی کے مطالبے سے دستبرداری کی صورت میں باغیوں کو سیاسی اصلاحات کے لیے مذاکرات کی پیشکش کردی۔ ادھر امریکی سینٹ نے لیبیا کے خلاف فوجی کارروائی کے صدارتی حکم نامے کو مسترد کردیا۔



حکومتی ترجمان موسی ابراہیم نے طرابلس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ باغیوں سے کرنل قذافی کی اقتدار سے بے دخلی کے علاوہ ہر معاملے پر گفتگو ہوسکتی ہے جس میں سیاسی اصلاحات، انتخابات اور ریفرنڈم سمیت تمام امور شامل ہیں۔ دوسری جانب ریپبلکن پارٹی کی جانب سے سینٹ میں ایک بل پیش کیا گیا ہے جس کی رو سے لیبیا کے خلاف فوجی کارروائی کے صدارتی حکم نامے کو امریکی آئین سے متصادم قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بل پر رائے شماری کے دوران اس کے حق میں نوے جبکہ مخالفت میں دس ووٹ آئے۔



ادھر لیبیا میں باغیوں کے سربراہ عبد الفتح یونس نے نیٹو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کرنل قذافی کی فورسز کے خلاف مناسب کارروائی سے گریز کر رہی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ اپنا کام مناسب طور پر انجام نہیں دے سکتی تو لیبیا میں مشن معطل کردے۔ قذافی حکومت نے عبد العاطی العبیدی کو لیبیا کا نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.