6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:37
چینی فوج لائن آف کنٹرول پر موجود ہے،بھارتی جنرل پرنائک
اے آر وائی - جموں کشمیر : بھارتی فوج کے سیینئرترین کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل کے ٹی پرنائک نے انکشاف کرکے حکام کی نیندیں اڑادی ہیں کہ چینی فوج لائن آف کنٹرول پر موجود ہے۔
جموں میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کی فوج کی پاکستان سےمتصل لائن آف کنٹرول پر موجودگی بھارت کی سلامتی کے لیے بہت بڑاخطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں چینی فوج کی موجودگی بھارت کے لیے فوجی چیلنج ہے۔ جنرل پرنائک کا کہناتھاکہ چین کی بڑھتی پیش قدمی بھارت کےسر پر منڈلاتے خطرے کی طرح ہے یہ ہمیں اب سکون سے نہیں بیٹھنے دے گی۔