تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:33

آئیوری کوسٹ کے صدر بگبو کا اقتدار چھوڑنے سے پھر انکار

اے آر وائی - عابد جان : آئیوری کوسٹ کے صدر لارینٹ بگ بو نےاقتدار سے دستبردار ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے اقتدار سے دستبردار نہیں ہورہے بلکہ ان کی فوج جنگ بندی کےلیے مذاکرات کر رہی ہے۔



اپنی زیر زمین خفیہ پناہ گاہ سے ایک نیوز ایجنسی کیساتھ فون پر بات کرتے ہوئےلارینٹ بگ بو نے کہا کہ گذشتہ برس نومبر میں ہونے والےصدارتی انخابات وہ جیت چکے ہیں۔



بگبو اور وفادار فوج کی جانب سے دستبرداری کی خبروں کے بعد عابد جان میں منگل اور بدھ کی شب پرسکون گذری چالیس لاکھ آبادی پرمشتمل عابدجان کےشہری گھروں میں محصور ہیں۔ رپورٹس کے مطابق صدر بگبو دارلحکومت عابد جان میں اپنے صدارت محل میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.