6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:40
ایکواڈور نے امریکی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
اے آر وائی - کیوٹو : جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور نے امریکی سفیر کو جلد سے جلد ملک چھوڑنے کو حکم دیدیا ۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس فیصلے کو نامناسب قرار دیتے ہوئےاُس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایکواڈور کےصدر رافیل کوریئا نے یہ فیصلہ پیر کے روزمنظر عام پر آنے والے وکی لیکس کےانکشافات کے بعد کیا۔وکی لیکس کے مطابق خفیہ امریکی سفارتی مراسلوں میں کہا گیا تھا کہ ایکواڈور کی پولیس میں بدعنوانی بہت وسیع پیمانے پر ہے۔ایکواڈور کے وزیرِ خارجہ ریکاردو پتینو نے امریکی سفیر ہیدر ہاجز کو صدر کا حکم سنادیا ہے۔امریکی سفیر کو ملک بدری کا حکم وکی لیکس کی جانب سے خفیہ سفارتی مراسلے میں لگائے جانے والے الزامات کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر جاری کیا گیا۔