تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:24

جاپان نیوکلیئر پاور پلانٹ سے تابکار پانی کا رساؤ بند

اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان میں سونامی سے تباہ ہونے والے فوکو شیما نیو کلیئر پاور پلانٹ سے تابکارپانی کے بحرالکاہل میں رساؤ پر قابو پالیا گیا ہے۔



ایٹمی ری ایکٹر کے آپریٹر ادارے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق تابکارپانی کا بحرالکاہل میں اخراج روک دیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شگاف کو بند کرنے کے لیے اس جگہ کیمیائی مواد بھردیا گیا ہے۔ دوسری جانب جاپان کا کہنا ہے کہ متاثرہ ایٹمی ری ایکٹروں کو لوہے کی شیٹوں سے ڈھانپنے کا کام ستمبر سے قبل شروع نہیں کیا جاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.