6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:54
امریکا افغانستان کےلیےروس سےاکیس فوجی ہیلی کاپٹرخریدےگا
اے آر وائی - ماسکو: امریکا افغانستان کےلیے روس سےاکیس فوجی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ کررہا ہےجس کی مالیت تین سو ستر ملین ڈالر ہے۔
ماسکو کے ایک اخبار نےافغان فضائیہ کے سربراہ عبدالوہاب وردگ کے حوالے سے لکھا ہے کہ طویل عرصے سے جاری مذاکرات کے بعد فریقین متفق ہو گئے ہیں۔روس سے ملنے والے ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر طالبان باغیوں کے خلاف کارروائی میں استعمال کیے جائیں گے۔