تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:21

معمر قذافی سیز فائر کرکے لیبیا چھوڑ دیں ، ہیلری کلنٹن

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے لیبیا کے حکمران معمر قذافی کا براک اوباما کے نام خط مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلے کے حل کیلئے قذافی سیز فائر کرتے ہوئے اپنی فوج شہروں سے نکال لیں، اور ملک چھوڑ دیں۔



واشنگٹن میں اپنے اطالوی ہم منصب فرینکو فراتینی کے ساتھ پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ معمر قذافی کے تحریر کردہ خط میں ان کی خواہشات وقت کی مناسبت سے حیران کن نہیں، لیبیا میں جلد از جلد خن ریزی بند ہونا ہی سب کیلئے بہتر ہے۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ معمر قذافی کو اقتدار چھوڑ کر لیبیا سے نکلنےکا فوری فیصلہ کرنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.