7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:26
قرآن پاک کی بے حرمتی، صدراوبامااورکرزئی کا اظہار افسوس
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما اور افغان ہم منصب حامد کرزئی نے ملعون ٹیری جونز کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی اور اس کے ردعمل میں افغانستان میں پرتشدد احتجاج پر افسوس ظاہر کیاہے۔
امریکی صدر نے اپنے افغان ہم منصب حامد کرزئی کے ساتھ ایک گھنٹہ طویل ویڈیو کانفرنس کی۔ جس میں دونوں رہنماؤں نے ٹیری جونز کی جانب سے قرآن پاک کو شہید کرنے کے بعد افغانستان میں شروع ہونے والے پرتشدد احتجاج پر تبادلہ خیال کیا ۔ وائٹ ہاوس ترجمان کے مطابق براک اوباما اور حامد کرزئی نے قرآن پاک کی شہادت اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت کی۔ملعون ٹیری جونز کی ناپ جسارت کے بعد افغانستان میں پرتشدد احتجاج میں اب تک چوبیس افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔