7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:28
امریکا کی جانب سے الیاس کشمیری کی اطلاع پر انعام کا اعلان
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکا نے القاعدہ کے رہنما الیاس کشمیری کی اطلاع دینے پر پچاس لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیاس کشمیری حرکت الجہاد الاسلامی کا کمانڈر ہے۔ جو القاعدہ سے منسلک تنظیم ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الیاس کشمیری کے بارے میں اطلاع دینے والے کو پچاس لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔الیاس کشمیری پر کراچی میں امریکی قونصل خانے پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔