تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:41

یمن میں مظاہرے جاری،پولیس فائرنگ سے ایک اور شخص ہلاک

اے آر وائی - صنعا : یمن میں صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ یمن کے شہر تیز میں مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے مزید ایک شخص ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے۔



دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ صنعا میں ہزاروں افراد نے علی عبداللہ صالح کیخلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے یمنی صدر کیخلاف پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ یمن میں مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں اب تک سو سے زائد افراد ہلاک اور سنکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے حکومتی کارروائیوں کی تحقیقات کیلئے ایک وفد صنعا روانہ کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.