تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:48

اقتدار سے دستبرداری کی خبروں میں صداقت نہیں،صدر آئیوری کوسٹ

اے آر وائی - عابد جان : آئیوری کوسٹ کے صدر لارینٹ باگبو نےاقتدار سے دستبردار ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی فوج جنگ بندی کےلیے مذاکرات کر رہی ہے۔ ادھر فرانس کے دارالحکومت پیرس میں باگبو کے حق میں درجنوں افراد نے مظاہرہ کیا۔



آئیوری کوسٹ کے صدر لارینٹ باگبو نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کو دہرایا ہے کہ وہ صدارت سے مستعفی نہیں ہوں گے۔ انہوں نے ان خبروں کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ باگبو اقتدار سے دستبردار ہورہے ہیں۔ دوسری جانب دارالحکومت عابد جان میں باگبو کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور وہ اپنے صدارت محل میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ ادھر پیرس میں بگ بو کے حق میں مظاہرہ کیا گیا جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.