تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:56

نیٹو افواج لیبیا پر حملے بند کرے،اوباما کے نام قذافی کا خط

اے آر وائی - طرابلس : لیبیا کے رہنما کرنل معمر قذافی نے امریکی صدربراک حسین اوبامہ کے نام خط میں کہا ہے کہ نیٹو افواج لیبیا پر حملے بند کرے۔ دوسری جانب برطانوی طیاروں نے لیبیا کے ایک بڑے آئل فیلڈ پر بمباری کی ہے۔



امریکی میڈیا کے مطابق کرنل قذافی نے اپیل کی ہے کہ امریکا لیبیا پر حملے بندکردے تاکہ لیبیا کے عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔ تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس خط میں نہ کوئی نئی بات ہے اور نہ سیز فائر ،امن اوراستعفےکاذکر ۔ دوسری جانب لیبیا پر اتحادی افواج کے فضایئے حملے جاری ہیں۔ لیبیا کے نائب وزیر خارجہ کے مطابق سریر آئل فیلڈ پر برطانوی طیاروں کی بمباری تین مزدور افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ہریجا ایئرپورٹ جانے والی پائب لائن کو نقصان پہنچا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.