7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:4
میکسیکو: اجتماعی قبر دریافت،40لاشیں برآمد
اے آر وائی - سان فرنینڈو : میکسیکو میں امریکی سرحد کے قریب اجتماعی قبر سے چالیس سے زائد لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ سرحدی شہر سان فرنینڈو میں پولیس کے مطابق اجتماعی قبر ، لاجویا کے قصبے میں مویشیوں کے باڑے میں بنائی گئی تھی جہاں سے چالیس سے زائد لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ سرحدی قصبہ ، لا جویا ۔ وہی علاقہ ہے جہاں اگست دوہزار دس میں منشیات اسمگلنگ سے انکار کرنے پر باہتر افراد کو قتل کردیا گیا۔