تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:13

بجٹ پر مفاہمت نہ ہونےسے حکومت بند گلی میں پہنچ جائیگی،اوباما

اے آر وائی - واشنگٹن : صدر اوباما کا کہنا ہے کہ اگر بجٹ میں حکومتی اخراجات کم کرنے کے معاملے پر مفاہمت نہ ہوئی تو حکومت بند گلی میں پہنچ جائے گی۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کی زیرصدارت اجلاس میں بجٹ اخراجات کٹوتی کے معاملے پر غور کیا گیا۔



بجٹ میں اخراجات کی کٹوتی کے معاملے پر ہونے والے اجلاس میں ڈیموکریٹس اور ریبلکن کے اعلیٰ نمائندے شریک ہوئے۔ امریکی صدر اوباما نے اجلاس کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر مزید مذاکرات کئے جائیں گے۔ اس سے پہلے پنسلوانیا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھاکہ رپبلکن نے اخراجات میں کمی کا جو ابتدائی مطالبہ کیا تھا اس کو مان لیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔



انہوں نے خبردار کیا اگر اخراجات میں کمی کے حوالے سے کسی معاہدے پر نہ پہنچا جاسکا اور وفاقی حکومت ختم ہوگئی تو معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا صنعتی ادارے کسی غیر یقینی صورتحال کے متحمل نہیں ہوسکتیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.