تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:36

امریکا کا لیبیا پر حملے بند کرنے سے انکار،اتحادیوں کے حملے

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکا نے لیبیا پر حملے بند کرنے سے انکار کردیاہے۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ امریکا میں موجود قذافی کے ایجنٹ دہشتگرد حملے کرسکتے ہیں۔



رپورٹس کے مطابق لیبیا کے مختلف شہروں میں کنٹرول کیلئے فوج اور باغیوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔ جبکہ اتحادی طیارے بھی لیبیا کی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ لیبیا کے نائب وزیر خارجہ خالد قائم نے طرابلس میں میڈیا کو بتایا کہ برطانوی جنگی طیاروں سریر آئل فیلڈ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تین ملازمین ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ اور ہریجا ایئرپورٹ جانے والی پائب لائن کو نقصان پہنچا۔



اس سے پہلے لیبیا کے صدر کرنل قذافی نے ایک خط میں امریکی صدر براک اوباما سے کہاکہ وہ لیبیا پر حملے بند کردیں۔جبکہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے لیبیا کے حکمران معمر قذافی کا براک اوباما کے نام خط کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے کے حل کیلئے قذافی سیز فائر کرتے ہوئے اپنی فوج شہروں سے نکال لیں، اور ملک چھوڑ دیں۔ادھر ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ مولر نے بیان میں کہاکہ اتحادی حملوں کا بدلہ لینے کیلئے امریکی شہروں میں موجود کرنل قذافی کے ایجنٹ امریکا میں بڑے پیمانے پر دہشتگرد حملے کرسکتے ہیں۔ اوباما انتظامیہ کو سیکورٹی کو مزید سخت کرنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.