7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:35
من موہن کا دورہ پاکستان طے ہورہا ہیں،بھارتی سیکرٹری خارجہ
اے آر وائی - نئی دہلی : بھارتی سیکرٹری خارجہ نرومپا راؤ کا کہناہے کہ موہالی میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملی ہے من موہن کے دورہ پاکستان کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔
نئی دہلی میں بھارتی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں بھارتی سیکرٹری خارجہ نرومپا راؤ نے کہاہےکہ پاکستان کا دورہ من موہن سنگھ کا ذاتی فیصلہ ہے تاہم اب یہ پالیسی کا حصہ بن چکاہے اور وزارت خارجہ اس پالیسی کے تحت کام کررہی ہے۔
نروپما راؤ نے کہاکہ من موہن سنگھ کے اس دورے کا مقصد گزشتہ ساٹھ سال سے پاکستان اور بھارت کے درمیان نظر انداز کئے گئےمذاکراتی عمل کو بحال کرناہے۔
بھارت پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات بحال کرنے کیلئے تیار تھا رہا ممبئی حملوں کا سوال تو وہ زخم ابھی بھی تازہ ہیں توقع ہے کہ پاکستان حملوں میں ملوث افراد کی آواز کے نمونے جلد دیگا۔