تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:32

قندھار:پولیس ہیڈکوارٹرز پر 3 خودکش حملے، 30 ہلاک

اے آر وائی - قندھار : افغان صوبے قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹر پر طالبان کے تین خودکش حملوں اور فائرنگ میں تیس افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔سرکاری طور پر صرف ایک ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔



غیر ملکی خبر رساں اداروں اور افغان ٹی وی کے مطابق قندھار پولیس کامپلیکس پر تین خودکش حملوں کے بعد طالبان کے گروپ عمارت پر دھاوا بول دیا۔ فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے۔ طالبان ترجمان کے مطابق تیس افراد ہلاک ہو گئے ۔گورنرقندھار کے ترجمان اور پولیس حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔ اور مسلح افراد نے سے مقابلہ جاری ہے۔ ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا ہے اور دس زخمی ہوئے ہیں عینی شاہدین کے مطابق تین خودکش حملہ آوروں کے علاوہ متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.