7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:30
پاکستان کی ایٹمی اسلحے کی دوڑامن کے لیے چیلنج ہے، امریکہ
اے آر وائی - واشنگٹن: امریکی تجزیہ نگار نےجنوبی ایشیا میں جاری کرکٹ ڈپلومیسی کے باوجود پاکستان کی جانب سے ایٹمی اسلحے کی دوڑ میں آگے بڑھنےکو خطےکے امن کے لیے چیلنج قرار دیا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں شائع بروس ریڈل کے تجزیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان ایٹمی اسلحے کی دوڑمیں آگے بڑھ رہا ہےاور بھارت اسکے تعاقب میں ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان نیو کلیئر وارہیڈزکو تیزی سے بڑھارہاہےاور اسلحے کے اعتبار سےدنیا کے پانچویں بڑےملک برطانیہ پر سبقت لےجانےکے قریب ہے۔
اخبار کا کہناہے پاکستان کی رفتار کسی بھی ملک کے مقابلے میں بہت تیز ہےاس عشرے کے اختتام تک وہ فرانس کو پیچھے چھو ڑتا ہوادنیا کا چوتھا ملک بن جائےگا۔ اس سے آگے صرف امریکا چین اور روس ہونگے۔ بھارت کوشش کےباوجود اس سے پیچھے ہی رہےگا۔