تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:36

ایران عرب ممالک کے معاملات میں مداخلت بند کرے، سعد حریری

اے آر وائی - بیروت : لبنان کے نگران وزیراعظم سعد حریری نے الزام لگایاہے کہ ایران عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے۔ دارالحکومت بیروت میں سعودی، لبنانی تاجروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لبنان کے نگران وزیر اعظم نے کہاکہ عرب ریاستوں کے اندرونی معاملات میں ایرانی مداخلت قابل قبول نہیں۔ تہران ایسا کرنے سے باز رہے۔



عرب ممالک میں تازہ شورش کا حوالہ دیتے ہوئے سعد حریری نے کہاکہ نہ بحرین اور نہ ہی لبنان ایران کا دفاع کریگا۔ اس سے پہلے سعودی عرب اور دیگر عرب ریاستیں ایران پر عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگا چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.