تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:35

جاپان میں7.4شدت کا ایک اور زلزلہ، سونامی وارننگ واپس

اے آر وائی - ٹوکیو: جاپان میں گزشتہ ماہ کے قیامت خیز زلزلے اور سونامی کے بعد ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹراسکیل پرسات اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے ۔



جاپانی میڈیا کے مطابق ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی وارننگ واپس لے لی گئی۔ اس سے پہلے حکام نے کہا تھا کہ سونامی سے ایک میٹر اونچی لہریں ساحلی علاقوں سے ٹکراسکتی ہیں۔ اس لیے عوام بلند مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ پولیس کے مطابق عمارتیں منہدم ہونے سے کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے کہاہے کہ گزشہ ماہ کے زلزلے اور سونامی سے متاثر ہونے والے فوکوشیما اور اوناگوَا نیوکلیئر پاور پلانٹس میں آج کے زلزلے کے اثرات ظاہر نہیں ہوسکے۔ اور ان میں کوئی بے قاعدگی نہیں دیکھی گئی۔



جاپانی نیوکلیئر سیفٹی ایجنسی نے کہاہے کہ زلزلے کے بعد متعدد نیوکلیئر پاور پلانٹس کی بجلی معطل ہوگئی،تاہم ہنگامی طور پر بجلی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.