تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:55

عرب ممالک کی کوششوں سے یمنی صدر مستعفی ہوسکتے ہیں،قطر

اے آر وائی - دوہا : یمن صدرعلی عبداللہ صالح کےخلاف مظاہرےجاری ہیں دوسری جانب قطر نے کہاہے کہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے عرب ممالک کی کوششیں کامیاب ہونے کی امید ہے۔



قطرکی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم شیخ حماد بن جسیم الثانی نے کہاہے کہ خلیج تعاون کونسل کےممالک یمن میں جاری سیاسی بحران ختم کرنےکےقریب ہیں جس کے نتیجے میں صدر علی عبداللہ صالح اقتدار سے الگ ہوجائیں گے۔



یمن کی حکومت اوراپوزیشن کوتجاویزپہنچادی گئی ہیں اورمذاکرات سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوں گے۔



غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن میں بتیس سال سے حکومت کرنے والے صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف احتجاج کے دوران ایک سو پچیس افراد ہلاک سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.