تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:4

روم: لیبیائی تارکین وطن کی کشتی بحیرہ روم میں ڈوب گئی

اے آر وائی - روم: لیبیا سےہجرت کرنےوالےتارکین وطن کی کشتی بحیرہ روم میں ڈوب گئی ڈھائی سو افراد لاپتہ جبکہ اڑتالیس کو بچا لیاگیا ادھر لیبیا کے شہر بریجا میں نیٹو جنگی طیاروں کی بمباری سے ہلاک ہونے والے باغیوں کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے۔



کشتی سے زندہ بچ جانے والے افراد نے عالمی تنظیم برائے مہاجرین کو بتایا کہ کشتی میں تین سو لیبیائی شہری سوار تھے جو خانہ جنگی کے شکار ملک سے ہجرت کرکے اٹلی جارہے تھے ان افراد کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد اطالوی کوسٹ گارڈز نے اڑتالیس افراد کو بچا لیا جبکہ مچھیروں کی ایک کشتی نے مزید تین افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا حادثہ لیمپی ڈوسا جزیرے سے چالیس میل دور پیش آیا۔



دوسری جانب بریجا میں نیٹو جنگی طیاروں کی غلطی سےہلاک ہونےوالےباغیوں کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے قذافی فورسز کے خلاف برسرپیکار باغیوں کا کہنا ہے کہ نیٹو طیاروں نے قذافی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بجائے ان کے ٹھکانوں پر بمباری کردی۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ نیٹو طیاروں نے کم از کم چار میزائل داغے حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.