8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:5
صدر بشار الاسد کا اقتدار اب ختم ہوجانا چاہیئے،سابق شامی نائب
اے آر وائی - برسلز: شام کے سابق نائب صدر عبدالحلیم خدام نے کہا ہے کہ صدر بشار الاسد کا اقتدار اب ختم ہوجانا چاہیے برسلز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالحلیم خدام نے کہا کہ شام کی حزب اختلاف کی جماعتیں اور نوجوانوں کی تنظیمیں ملک میں پرامن تبدیلی کی خواہشمند ہیں۔
تاہم شامی قیادت طاقت سےان کی آواز دبانا چاہتی ہےانہوں نےاقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل بان کی مون سے مطالبہ کیا کہ شامی حکومت کے جرائم کی چھان بین کے لیے ایک تحقیقاتی ٹیم دمشق بھیجی جائے اور اس کی رپورٹ عالمی عدالت انصاف کو فراہم کی جائے۔