8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:21
شارجہ کی بندرگاہوں پر تجارتی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ
اے آر وائی - شارجہ : عالمی کساد بازاری کے باوجود متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی بندگاہوں پر تجارتی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
شارجہ کی تین بندرگاہوں پر زیادہ مال بردار جہاز جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطی، ایران اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک سے آرہے ہیں۔
شارجہ کی پورٹ خالد کےچیرمین کیپٹن محمد صالح نےبتایاکہ شارجہ کی سمندری حدود میں جہازوں کی آمد و رفت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اس کا بڑا سبب خلیج سے چین کو سامان کی برآمدگی ہے۔