8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:24
برازیل: اسکول میں فائرنگ کی سیکورٹی ویڈیو جاری
اے آر وائی - ریو ڈی جینیرو : برازیل میں پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرکے بارہ طلبہ کو ہلاک اور بارہ کو زخمی کرنے کے واقعہ کی سیکورٹی ویڈیو جاری کردی ہے۔
ریو ڈی جینیرو پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں ان لمحات کو دکھایا گیا ہے جب مسلح شخص اسکول کی دو مختلف کلاسوں میں داخل ہوکر فائرنگ کر رہا ہے۔
پولیس کے مطابق چوبیس سالہ قاتل ویلنگٹن اپنے ساتھ دو پستول اور ایک تحریر لے کر اسکول میں داخل ہوا ویڈیو میں فائرنگ کے وقت بچوں کو بھگدڑ میں کلاس روم سے نکلتے دکھایا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ویلنگٹن اس اسکول کا سابق طالبعلم ہے۔