تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:30

سینٹری فیوجز کے پرزے تیار کرنے والے جوہری پلانٹ کا انکشاف

اے آر وائی - تہران : ایرانی حکومت مخالف گروپ نے ایران میں سینٹری فیوجز کے پرزے تیار کرنے والے ایک خفیہ جوہری پلانٹ کا انکشاف کیا ہے۔



واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران پالیسی کمیٹی نامی گروپ کے سربراہ علی رضا جعفر زادہ نے بتایا کہ اس خفیہ جوہری پلانٹ میں سینٹری فیوجز کے مختلف حصے تیار کیے جاتے ہیں۔



گروپ کےمطابق تابا نامی پلانٹ تہران سے ایک سو تیس کلومیٹر دور مغرب میں واقع ہے رضا جعفر زادہ کا کہنا ہے کہ پلانٹ میں گذشتہ ساڑھے چار سال کے دوران ایک لاکھ سینٹری فیوج مشینری کے پرزے تیار کیے جاچکے ہیں۔ واضح رہے کہ اسی گروپ نے دو ہزار دو میں ایران کے سب سے بڑے نتانز ایٹمی پلانٹ کے بارے میں دنیا کو بتایا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.