8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:45
بھارتی جاسوس گوپال اپنے گاؤں پہنچ گی
اے آر وائی - نئی دہلی: ستائیس سال کی قید کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان سے رہائی پانے والا بھارتی جاسوس گوپال سنگھ بھارتی پنجاب کے ضلع گورداسپور پہنچ گیا۔ اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔
اس موقع پر گوپال سنگھ کے خاندان کے افراد اور دوست احباب نے گاؤں میں جشن کا خصوصی اہتمام کیا تھا گوپال کی آمد پر ڈھول کی تھاپ اور آتشبازی سے اس کا استقبال کیا گیا۔
اس کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کےعوام ایک جیسےہیں اوران کےدرمیان کوئی زیادہ فرق نہیں اس نے حکومت پاکستان کے فیصلے کو سراہا۔