تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:52

امریکی بجٹ تنازع، مذاکرات بے نتیجہ ختم

اے آر وائی - واشنگٹن : بجٹ معاملے پر امریکی صدر براک اوباما کے کانگریس رہنماؤں سے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے کوئی سمجھوتہ نہ ہوسکا معاملے کا حل نکالنے کے لئے آج مزید مذاکرات کئے جائیں گے۔



وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں امریکی صدر براک اوباما، ریبلکن ہاؤس اسپیکر جان بوہنر اور سینیٹ میں ڈیموکریٹ لیڈر ہیری ریڈ نے شرکت کی۔



اجلاس کی بعد جان بوہنر اور ہیری ریڈ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بجٹ معاملے پر فریقین کے درمیان اختلافات کم ہوگئے ہیں تاہم کسی حتمی معاہدے پر ابھی پہنچ سکے ہیں۔



بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ معاملے پر باقی اختلافات ختم کرنے کیلئے آج مزید مذاکرات کئے جائیں گے واضح رہے کہ بجٹ تجاویز پرکل تک فریقین میں کوئی سمجھوتہ نہ ہوسکا توکئی سرکاری اداروں کو بند کرنا پڑے گا اور بہت سے سرکاری ملازمین کے ساتھ دو جنگوں میں مصروف امریکی فوجیوں کو بھی تنخواہیں نہیں مل سکیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.