تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:4

جاپان میں پھر زلزلے کے زوردار جھٹکے، دو افراد ہلاک سو زخمی

اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان میں آج صبح زلزلے کے زوردار جھٹکے دوبارہ محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت سات اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔ ہنگامی امدادی سروس کے مطابق زلزلے سے دو افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔



ادھر شمال مشرقی جاپان میں چھتیس لاکھ افراد تاحال بجلی سے محروم ہیں۔ جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے کا کہنا ہے کہ آج صبح آنے والے جھٹکوں سے اوناگاوا جوہری پلانٹ سے جوہری مواد کے رساؤ کا پتہ چلا ہے۔تاہم فضا میں تابکاری کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ دوسری جانب جاپانی حکومت نے گیارہ مارچ کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں بے گھر ہونے والوں کے لیے ساٹھ ہزار عارضی گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔







متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.