8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:58
بھارت میں کرپشن کے خلاف تحریک شروع
اے آر وائی - نئی دہلی : بھارت میں معروف سماجی ورکر اینا ہزارے کی کرپشن کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری ہے جبکہ بارہ تاریخ سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سماجی ورکر اینا ہزارے کا مطالبہ ہے کہ بھارت سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ سے بل پاس کرایا جائے سرکاری اداروں میں کرپشن کے خاتمے کے ساتھ اختیارات کو نچلی سطح تک بھی منتقلی جائے۔
کانگریس حکومت نےاینا ہزارےکےتمام مطالبات تسلیم کرلئے تاہم کرپشن کے خاتمے کیلئے پینل کے قیام کا نوٹیفکیش جاری کرنے سے انکار کردیا۔
ڈاکٹروں کا کہناہے کہ مسلسل چار روز سے بھوک ہڑتال کے باعث اینا ہزارے کا وزن کم ہورہاہے ادھر بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپورسمیت دیگر آرٹسٹوں نے اینا ہزارے کے مطالبات اور جیل بھرو تحریک کی حمایت کی ہے۔