تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:3

افغانستان میں امریکا کے خفیہ حراستی کیمپوں کا انکشاف

اے آر وائی - کابل: امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں خفیہ فوجی حراستی کیمپوں میں اب بھی مشتبہ دہشتگردوں کو کئی ہفتوں تک رکھ تشدد کیا جاتاہے۔ امریکی عہدیدارنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی ایجنسی کو بتایا کہ گیارہ ستمبر کےحملوں کے بعد اس قسم کی حراستی کمیپوں کی تعداد بڑھ گئی تھی۔ لیکن حکومت کی جانب سے ان کو ختم کرنے کے احکامات کے باوجود افغانستان میں اب بھی لاتعداد ایسے حراستی کیمپ موجود ہیں۔ جہاں مشتبہ دہشتگردوں کو کم از کم نو ہفتےبند رکھ کر تفتیش کیلئےتشدد کیا جاتا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.