8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 14:12
سرینگر: مسجد کے باہر دھماکہ، مولانا شوکت احمد شہید
اے آر وائی - سرینگر: مقبوضہ سرینگرمیں مسجد کےباہردھماکے میں جماعت اہل حدیث کےمولانا شوکت احمد شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مولانہ کی شہادت کے بعد لوگوں نے احتجاج شروع کردیاہے۔
بھارتی پولیس کےمطابق معصومیہ کےعلاقےمیں دھماکہ اس وقت ہوا جب جماعت اہل حدیث کے مولانہ شوکت احمد مسجد کے قریب پہنچے اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہناہے کہ پہلے سے نصب بم کے دھماکے میں صرف دو افراد زخمی ہوئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے میں مولانہ شوکت احمد کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔