تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:14

شام کے صدر نے کرد باشندوں کو شہریت دینے کی منظوری دیدی

اے آر وائی - دمشق : شام کے صدر بشارالاسد نے ملک میں طویل عرصے سے رہائش پذیر کرد باشندوں کو شہریت دینے کی منظوری دیدی ہے۔ تیونس اور مصر سے اٹھنے والی عوامی احتجاج کی لہر نے شام کو بھی اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔



کئی دن سے جاری عوامی احتجاج ختم کرنے کیلئے شام کے صدر بشارالاسد نے ملک کے شمال مشرقی صوبے حساکا میں کرد باشندوں کو شہریت دینے کی منظوری دیدی ہے تاہم کرد باشندوں نے ملک میں شہری حقوق اور جمہوریت کے قیام کیلئے پرامن احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.