تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:59

فرانس: حجاب پر پابندی کے قانون پر عمل پیر سے ہوگا

اے آر وائی - پیرس : فرانس میں حجاب پر پابندی کے قانون پر عمل پیر سے ہوگا، خلاف ورزی کرنے والی خواتین پر ایک سو پچاس یورو کا جرمانہ عائد کیا جائیگا۔پارلیمنٹ میں ایک برس کے دوران مباحثوں کے بعد پاس ہونے والے قانون پر عمل درآمد کا وقت آگیاہے۔ اور حکومت رواں ماہ کی گیارہ تاریخ سے برقعہ اور حجاب پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد کرائیگی۔



فرانس کے نئے قانون کے مطابق خلاف ورزی کرنے والی خواتین پر ایک سو پچاس یورو کا جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ فرانسیسی مسلمان خاتون کینزا ڈریڈن کا کہناہے کہ چاہے کچھ بھی ہو وہ برقعے کا ستعمال جاری رکھے گی۔ اور حجاب اوڑنے سے منع کرنا یورپی قانون سے انحرف اور مذہبی آزادی صلب کرنے کے برابرہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.