8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:0
نذربائیوف نے نئی مدت کیلئے اپنےعہدے کا حلف اٹھا لیا
اے آر وائی - آستانہ : وسطی ایشیائی ریاست قزاخستان کے صدر نور سلطان نذربائیوف نے جمعہ کو نئی مدت کیلئے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گذشتہ اتوار کو ہونے والے انتخابات میں نور سلطان نذربائیوف نے 95 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے۔
نئی صدارتی مدت کے آغاز پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن ان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قزاخستان کے عوام نے تاریخی رائے کے ذریعے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جس کیلئے وہ عوام کے مشکور ہیں۔ واضح رہے کہ بعض بین الاقوامی مبصرین نے قزاخستان میں ہونے والے انتخابات کو مسلمہ جمہوری پیمانوں سے کم تر قرار دیا تھا۔