تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:2

جاپان: امدادی کارروائیوں کیلئے 4 کھرب ین مختص کرنے کا فیصلہ

اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان کی حکومت حالیہ زلزلہ اور سونامی سے ہونے والی تباہی کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے 4 کھرب ین (47 بلین ڈالر) بجٹ مختص کرے گی۔ جاپانی وزیر قومی حکمت عملی کوئی چیرو گیمبا نے اراکین پارلیمنٹ کو بتایا کہ حکومت رواں ماہ کے اختتام تک اپنا پہلا ایمرجنسی بجٹ تیار کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔



بجٹ میں سونامی سے تباہ حال علاقوں میں ملبہ اٹھانے، عارضی گھروں کی تعمیر، بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور مالی امداد کی فراہمی کیلئے 4 کھرب ین مختص کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ جاپان میں بدترین زلزلہ اور سونامی کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.