تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:13

امریکی بجٹ معاملہ حل ہوگیا،فریقین میں اتفاق ہوگیا

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی بجٹ کا تنازع ڈیڈلائن کے خاتمے کے ایک گھنٹہ قبل حل کرلیا گیا۔ امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ فریقین نے باہمی تعاون سے بجٹ تجاویز پر اتفاق کرکے حکومت نظام کو معطل ہونے سے بچالیا۔



امریکی حکومت اور کانگریس کے رہنماؤں کے کوششیں آخری وقت پر بار آور ثابت ہوگئیں اور حکومت کو فوری طور پر بند گلی میں جانے سے بچالیا گیا۔امریکی حکومت نے بجٹ میں اخراجات کٹوتی کے حوالے سے ریپبلکن کا مطالبہ مان لیا ہے جن کے مطابق انتالیس بیلین ڈالرز کی کٹوتی کی گئی جو امریکی تاریخ کی سب سے بڑی کٹوتی ہے۔



اسپیکر ایوان نمائندگان جان بوہنر نے اپنے بیان کہا کہ بجٹ معاہدے سے حکومتی نظام معطل ہونے سے بچالیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ عارضی بندوبست ہے تاکہ حکومتی نظام چلتا رہے۔بعد میں صدر براک اوباما نے بجٹ تجاویز پر اتفاق ہونے جانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ فریقین کے درمیان تعاون نے معاملے کو حل کرایا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ تجاویز پر اتفاق نے حکومت کو بند گلی میں جانے سے بچالیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.