تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:32

شام جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد27 ہوگئی

اے آر وائی - دمشق : شام کے جنوبی علاقے دِرا میں سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستائیس ہوگئی۔ متعدد افراد زخمی ہیں۔



شام کے صدر بشار الاسد کی جانب سے اصلاحات کے باوجود احتجاج میں شدت آرہی ہے۔ سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ میں انیس پولیس افسران اور سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ مظاہرین نے بعث پارٹی کے دفتر کو نذر آتش کردیا اور صدر بشار الاسد کے بھائی مرحوم بصیل الاسد کے مجسمے پر پتھراؤ کیا۔ ادھر دارالحکومت دمشق میں سیکورٹی فورسز نے نماز جمعہ کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر لاٹھی چار ج کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.