تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:44

لیبیا:نیٹو کی بمباری، مصراتہ میں پانچ ہلاک

اے آر وائی - طرابلس : لیبیا پر اتحادی افواج کے فضائی حملے جاری ہیں، زینتان میں نیٹو نے معمر قذافی کی فورسز کے اسلحہ ڈپوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ مصراتہ میں لیبیائی افواج اور باغیوں کے درمیان میں لڑائی پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔



عینی شاہدین کے مطابق لیبیا کے قصبے زینتان میں نیٹو افواج کی بمباری میں لیبیائی افواج کے متعدد اسلحہ ڈپو تباہ ہوگئے جبکہ کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی۔ ادھر مصراتہ میں لیبیائی افواج اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تازہ جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔



باغیوں کے ترجمان نے کہا ہے کہ مصراتہ کے ضلع عسقیر میں حکومتی فورسز کا حملہ پسپا کرکے انہیں پیچھے دھکیل دیا گیا۔ مصراتہ میں شدید لڑائی کے باعث کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہوگئی ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.