تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:52

جرمنی:ریت کےطوفان کےباعث اسی گاڑیاں ٹکراگئیں،9 افرادہلاک

اے آر وائی - برلن : جرمنی میں شمالی موٹر وے پر ریت کے طوفان کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور ستانوے زخمی ہوگئے۔



پولیس کے مطابق آندھی اور طوفان کے باعث حدِنگاہ بالکل کم ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں سو گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جبکہ بارہ گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اے نائنٹین موٹر وے کے دونوں اطراف ٹریفک کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔ جرمنی کے بیشتر علاقوں میں ڈرائیوروں کیلئے حد رفتار مقرر نہیں جس کے باعث گاڑیاں دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی چلائی جاتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.