تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:56

آئیوری کوسٹ:شمالی عابدجان میں اوتارا کے حامی فورسز مورچہ زن

اے آر وائی - عابدجان : آئیوری کوسٹ میں حزب اختلاف کے رہنما الاسانے اوتارا کے حامی فورسز نے شمالی عابد جان میں پوزیشنیں سنبھال لیں جبکہ مغربی آئیوری کوسٹ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔



اوتارا کے حامی فورسز نے عابد جان شہر کے شمال میں مورچے بنالیے ہیں اور شہر کو ملک کے شمالی حصوں سے ملانے والے راستوں پر اپنا کنٹرول مستحکم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ دوسری جانب عینی شاہدین نے غیرملکی میڈیا کو بتایا ہے کہ فرانسیسی سفیر کی رہائش گاہ پر حملے کے ردعمل میں فرانسیسی ہیلی کاپٹرز نے گباگبو کے کمپاؤنڈ کے گرد بمباری کی ہے۔ تاہم بمباری میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر مغربی آئیوری کوسٹ میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں نے سو افراد کی لاشیں برآمد کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.