9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:9
نائیجیریا میں بم دھماکا اور فائرنگ، 12 افراد ہلاک
اے آر وائی - سولیجا : نائیجیریا کے شہر سولیجا میں انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے دفتر میں بم دھماکے سے پی ڈی پی کے مقامی رہنما سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ریاست بورنو میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔
بم دھماکہ اس وقت ہوا جب الیکشن کمیشن کے دفتر میں ووٹنگ کے لئے تیاری کی جارہی تھی، حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں نصب کی گئیں دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ نائیجیریا کے صدر نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت کردی ہے۔